
حویلیاں( ڈیسک نیوز ) نوجوان نسل کو صحت مند،مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے کھیلوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،کھیل نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور برداشت جیسی خوبیوں کو بھی پروان چڑھاتے ہیں تحصیل کونسل حویلیاں نے کھیلوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے، جبکہ حویلیاں اور گردونواح کے نوجوانوں میں موجود کھیلوں کا ٹیلنٹ قابلِ تحسین اور قابلِ فخر ہےان خیالات کا اظہار چیئرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ حویلیاں عزیر شیر خان، ممتاز سماجی شخصیت سردار ماجد گل خان اور ماہر قانون رفاقت خان جدون نے کمیٹی گراؤنڈ حویلیاں میں منعقدہ تحصیل چیئرمین کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر کھلاڑیوں اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کیامقررین نے کہا کہ کرکٹ جیسے کھیل نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ایسے ٹورنامنٹس کے انعقاد سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع میسر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل آئندہ بھی کھیلوں کے میدانوں کی بہتری، ٹورنامنٹس کے انعقاد اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی اس موقع پر فائنل میچ کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا گیا، جبکہ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا گیاآخر میں جیتنے والی ٹیم میں انعامات اور ٹرافی تقسیم کی گئی، جبکہ شرکاء اور شائقین نے ٹورنامنٹ کو نوجوانوں کے لیے ایک خوش آئند اور مثبت سرگرمی قرار دیا۔
