
حویلیاں( ڈیسک رپورٹر )غیرقانونی کلینکس کا راج حویلیاں ہسپتال روڈ پر رہائشی بلڈنگز میں چلنے والے ’موت کے مراکزحویلیاں کی معروف ہسپتال روڈ پر کئی گھروں میں قائم غیرقانونی ہاسپٹل اور غیر رجسٹرڈ کلینکس انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ ان کلینکس میں نہ تو تربیت یافتہ عملہ ہےاور نہ ہی بنیادی طبی سہولیات جو کسی بھی ہنگامی صورت حال میں انسانی جان بچانے کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔ذرائع کے مطابق، ان نام نہاد طبی مراکز میں بعض ایسے افراد ہیں جنکے پاس میڈیکل تربیت موجود نہیں۔ محض کاروباری مقصد سے گھروں کو کلینکس میں تبدیل کر کے مریضوں کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کلینکس میں نہ تو صفائی کا نظام موجود ہے، نہ میڈیکل سٹینڈرڈز کا خیال رکھا جاتا ہے۔ کئی مریض غلط تشخیص، جعلی نسخوں اور غیر معیاری ادویات کی وجہ سے بدترین حالات کا شکار ہو چکے ہیں۔ انتظامیہ اور محکمہ صحت کی خاموشی سوالیہ نشانرہائشیوں اور متاثرہ افراد نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت ایبٹ آباد اور اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان غیرقانونی کلینکس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر اب بھی خاموشی اختیار کی گئی تو یہ غفلت کسی بڑے سانحے کا پیش خیمہ بن سکتی ہےعوامی حلقے اس بات پر حیران ہیں کہ بارہا شکایات کے باوجود متعلقہ ادارے کیوں خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں؟ کیا واقعی انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں