
حویلیاں پریس کلب اپنی زمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرتا رہے گا ہمیشہ مظلوم کی آواز حویلیاں کے صحافیوں نے اٹھائی عام لوگوں کے مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار صدر حویلیاں پریس کلب حاجی قادربخش جنرل سیکرٹری خاکسار نثار احمد نے کیا انھوں نے کہا تحصیل حویلیاں کے عوام کے مسائل کو ارباب اختیار لوگوں تک پہنچانا کے لیئے حویلیاں پریس کلب کے صحافی ہروقت جدوجہد کر رہے ہیں ماضی میں بڑے بڑے واقعات جیسے سیلاب کے موقع پر سیلاب زدگان کی امداد، مستحق افراد کے لیے ڈونیشن اکٹھی کرکے انھیں پہچانے سکولوں مدارس کے حقدار طلباء خو یونیفارمز کتابیں مہیا کرنا اور دیگر فلاحی کاموں میں مصروف عمل رہتے ہیں حویلیاں سرکل کے اندر ہونے والے جرائم اور دیگر مسائل کی نشاندہی کر کے اس کا ارباب اختیار لوگوں کے نوٹس لاتے ہیں انھوں نے کہا حویلیاں پریس کلب میں زیادہ تر نوجوان اور پڑھے لکھے لوگ کام کر رہے ہیں اسکے علاوہ موجودہ دور کے لحاظ سے سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کیا جا رہا ہے کئی ایک نوجوان ممبران حویلیاں پریس کلب اپنے سوشل میڈیا پر بہترین ویلاگ کے ذریعے مسائل کی نشاندہی اور تیز ترین سوشل میڈیا رپورٹنگ کرتے ہیں