
حویلیاں( قادر بخش سے ) 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے اقوامِ متحدہ کی قرارداد اور ہندوستانی آئین اور مقبوضہ کشمیر کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کو ناجائز طور پر غصب کیا ہےکشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے یوم استحصال کشمیر کے 6 سال مکمل دنیا بھر کی طرح ضلع داسو اپر کوہستان میں ڈپٹی کمشنر طارق علی، اے۔ڈی،سی داسو اظہر خان کی قیادت میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر یوم سیاہ ریلی نکال کرمنایا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ناجائز غاصبانہ انضمام کو 6 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر کی طرح داسو آپر کوہستان میں کشمیرکے یوم استحصال کے موقع ریلی بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 6 سال مکمل ہونے پر یوم استحصال 5 اگست 2019 کو مودی سرکار کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کی غیر آئینی تنسیخ کے خلاف احتجاج کے طور پر منایا جاتا ہے۔ 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے اقوامِ متحدہ کی قرارداد اور ہندوستانی آئین اور مقبوضہ کشمیر کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کو ناجائز طور پر غصب کردیا ہےغیر آئینی اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا، تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کے لیے مودی سرکار نے ڈیڑھ سال تک مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور ٹیلی فون ریسورسز کو معطل کیے رکھا