
حویلیاں( قادر بخش سے ) ہم وعدوں کی بجائے عملی کاموں کے قاہل ہیں جو وعدے کر کے حلقے کو ترقی سے محروم رکھتے رہے ہیں آج عوامی طاقت نے انھیں ووٹ کی طاقت سے محروم کردیا ہے ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک کمیٹی ایبٹ اباد افتخار خان جدون کا اپنے آفس میں لوہر تناول کے عوام سے پبلک ڈے کے موقع پر گفتگو
چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے افتخار احمد خان جدون ،ایم این اے علی خان جدون ،ایم این اے علی اصغر خان کی خصوصی کوششوں سے حویلیاں اربن قاضی بانڈی ، کوکل برسین ، دھوبیا ،گجل 9 کلو میٹر روڈ اور شیرون سے تھاتھی احمد خان 18 کلو میٹر روڈ کی ورلڈ بنک کے تعاون سے منظوری
ان شاءاللہ اکتوبر نومبر میں ان پروجیکٹ پر ٹینڈر پراسس ہو جائے گا آج ایکسین سی این ڈبلیو آفس میں ورلڈ بنک کے نمائندے،سی این ڈبلیو کے افسران ،ایم این اے علی خان جدون کے فوکل پرسن عادل خان جدون ، تحصیل ناظم لوئر تناول جنید تنولی ایم پی اے افتخار احمد خان جدون کے کوآرڈینیٹر خانویز خان جدون،حسن خان جدون ،چیئرمین کوکل وحید تنولی ،اور دیگر معززین علاقہ موجود تھے