
حویلیاں( قادر بخش سے ) ہزارہ کی سب سے ریلی ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان کی قیادت میں حویلیاں سے نکالی گی عمران خان ہی پاکستان کے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں آج عمران خان کے خوف وڈر سے ساری حکومت سمیت انکو لانے والے خوف زدہ ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون نے حویلیاں عمران خان ریلیز ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز حویلیاں میں ایک شاندار عمران خان ریلیز ریلی نکالی گئی ریلی حویلیاں سے انٹر چینج مسلم آباد پہنچ کر دیگر ریلیوں جن میں ایبٹ آباد، مانسہرہ کے قافلوں کے ہمراہ جھاری کس روانہ ہوئے حویلیاں کی ریلی میں ممبر قومی اسمبلی علی اصغر خان، صوبائی وزیر ریونیو نزیر عباسی ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان نے قیادت کی اور ہزارہ کی سب سے بڑا قافلہ لیکر روانہ ہوئے ریلی میں انصاف سٹوڈنٹس، انصاف یوتھ ونگ، لیبر ونگ، اور دیگر تنظیموں کے رہنماء شامل ہوئے ورکرز کا جوش و خروش دیدنی تھا فصا تحریک انصاف کے جھنڈوں اور عمران خان کے پوسٹرز سے سجی رہی