
حویلیاں( قادر بخش سے ) ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی مسلم لیگ ن کا عظیم ترقیاتی منصوبہ ہے،عوام کو درپیش مشکلات کا مستقبل میں بہتر حل نکالیں گے، بہتر نتائج نظر آئیں گے عوام منفی پروپیگنڈہ پر کان نہ دھریں ان خیالات کا اظہار وزیراعظم یوتھ پروگرام کے کوآرڈینیٹر سردار کلیم نلوٹھ سابق امیدوار تحصیل چیئرمین ملک طلحہ آصف چیئرمین شہریار نعیم،ابرارخان،جاوید خان،فیض اللہ خان اور دیگر نے حویلیاں پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی ابھی مکمل فنگشنل نہیں ہوئی لیکن بہت جلد اس کے بہتر ثمرات عوام کو نظر آئیں گے سردار کلیم نلوٹھ نے کہا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی مسلم لیگ ن کا بڑا کارنامہ ہے جس کو آنے والی نسلیں یاد کریں گیں انہوں نے کہا کہ عوام ہزارہ الیکٹرک کمپنی کے خلاف منفی پروپیگنڈہ پر کان نہ دھریں آنے والے دنوں میں بجلی کے حوالے سے بڑا ریلیف ملے گا اس موقع پر سردار کلیم نلوٹھ نے سابق وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ کی طرف سے حویلیاں پریس کلب کے عہدیداروں کو پھول اور مبارک باد دی۔