
حویلیاں( قادر بخش سے ) گورنمنٹ ہائی سکول حویلیاں کی تاریخی حیثیت کو دوبارہ بحال کریں گے،ایک کروڑ کی فنڈنگ سے بنیادی ضروریات جلد پوری کریں گے،سکول کی تزہین و آرائش اور مرمت سے طلبہ کو بہتر ماحول ملے گا ان خیالات کا اظہار چیئرمین ڈیڈیک افتخار احمد خان جدون نے پرنسپل گورنمنٹ غازی داؤد شاہ ہائی سکول سید ارشد حسین شاہ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا تفصیلات کے مطابق چیئرمین ڈیڈیک ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون اور ممبر قومی اسمبلی علی اصغر خان کی طرف سے گورنمنٹ غازی داؤد شاہ ہائی سکول کی مرمت اور تزہین و آرائش کے لئے ایک کروڑ روپے کی فوری منظوری دے کر گورنمنٹ کنٹریکٹر شیرخان جدون کو ہدایت کی کہ ہائی سکول کی مرمت پر فوری کام شروع کیا جائے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی کے کوارڈینیٹر خانویزخان، ایم این اے علی اصغر خان اور ایم پی اے افتخار احمد خان جدون کے 1 کروڑ روپے کے فنڈز حویلیاں گورنمنٹ غازی داود ہائی سکول کی بلڈنگ کے لیے منظور
آج محکمہ سی این ڈبلیو ایس ڈی او اور متعلقہ کنٹریکٹر شیرخان جدون ممبر صوبائی اسمبلی افتخار احمد خان جدون کے کوآرڈینیٹر خانویز خان جدون ،سردار ملک مصطفی ،ایوب خان لالا ،حسن خان جدون ،عبدالحمید ،جمعہ خان سلیمان خیل،بلال خان،کاشف خان ،شاکر علی،افضال شاہ ،ساجد اور پی ٹی آئی کے عہدیدران نے پرنسپل گورنمنٹ غازی داؤد شاہ ہائی سکول سید ارشد حسین شاہ کے ہمراہ سکول کا معائنہ کیا اور ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا پرنسپل سید ارشد شاہ نے کہا کہ گورنمنٹ غازی داؤد شاہ ہائی سکول تحصیل حویلیاں کا تاریخی مکتب ہے جہاں سے لاتعداد شخصیات نے علم حاصل کرکے اعلٰی عہدوں پر فائز ہوئے افتخار خان جدون کے کوآرڈینیٹر خانویز خان نے کنٹریکٹر شیرخان جدون کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سکول کی مرمت اور تزہین و آرائش پر جلد کام شروع کیا جائےتاکہ بچوں کو خوشگوار ماحول فراہم ہو سکے۔