
حویلیاں( قادر بخش سے ) گزشتہ روز مادر وطن پہ قربان ہونے والے حویلیاں پنچگراں کے پاک فوج کے لانس نائیک عامر سلیم کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں علاقہ بھر کے عمائدین سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے لواحقین کو شہید کی یونیفارم اور پاکستانی پرچم پیش کیا گیا اس سے قبل رات گئے جب شہید کی میت گاؤں پہنچی تو علاقہ بھر لوگوں اور بالخصوص نوجوانوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شہید کے جسد خاکی کا استقبال نعرہ تکبیر کے فلگ شگاف نعروں سے کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاڑہ چنار میں دہشت گردوں کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے سرزمین حویلیاں پنچگراں بیٹا ماں دھرتی کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا عامر سلیم ولد محمد بابو سلیم سکنہ پنچگراں پاڑہ چنار میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے وطن پر جاں نچھاور کرگیا عامر سلیم پاک فوج میں یونٹ 32 F.F میں تھے گزشتہ روز وہ دوران ڈیوٹی وطن دشمنوں سے مقابلہ میں جام شہادت نوش کر گےعامر سلیم پنچگراں کے معروف ٹرانسپورٹر بابو سلیم مرحوم کے فرزند ہیں عامر سلیم کے پسماندگان میں بیوہ، 3 بچے اور والدہ شامل ہیں