
حویلیاں( قادر بخش سے ) کھیل کے میدان آباد کریں نوجوانوں کو ذیادہ وقت موبائل کو دینے کی بجائے گراونڈ کو دیں الیاس خان اکمل شہید کرکٹ ٹورنامنٹ: حاجی الیاس خان اور نعیم خان سیمی فائنل کے مہمان خصوصی سلطانپور میں جاری پہلے اکمل شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ کا شاندار انعقاد ہوا۔ اس موقع پر حاجی الیاس خان آف ارشاد نگر اور نعیم خان آف سریلہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ گراونڈ آمد پر نوجوانوں نے پرتپاک استقبال کیا۔مہمانانِ خصوصی نے کمیٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے پچاس ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا، جس سے نوجوانوں کا جذبہ دوچند ہو گیا۔ عوام کی بڑی تعداد نے میچ سے خوب لطف اٹھایا