
حویلیاں( قادر بخش سے ) ٹیم حویلیاں پریس کلب، ٹیم ہلیپ فاونڈیشن کے رضاکاروں نے سیلاب زدگان دیامر اپر کوہستان کے گاؤں کافر بانڈہ کے متاثرین کو حویلیاں کے شہریوں، تاجروں، اور مخیر حضرات کی جانب سے دی گی ڈونیشن پہنچا کر تین روز بعد واپسی ہوگی اس عظیم مشن میں حویلیاں پریس کلب کے اسفند یار خان، چوہدری عمر گل، ہلیپ فاونڈیشن کے حافظ مظہر حسین، چن زیب، ڈاکٹر بلال اور انکی ٹیم ،حسن شامل تھے ٹیم حویلیاں پریس نے مشن مکمل کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر داسو سے الوداعی ملاقات ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان داسو طارق علی اور اے۔ڈی ۔سی اظہر خان نے ٹیم حویلیاں پریس کلب، ٹیم ہلیپ فاونڈیشن سے ملاقات میں حویلیاں کے عوام، تاجر برادری سول سوسائٹی اور دیگر بھرپور تعاون کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا آپ لوگوں نے ایک بڑا احسن قدم اٹھایا ہے اور اپنے پریشان حال بھائیوں کی سینکڑوں میل سے مدد کو اس مشکل گھڑی میں پہنچے اور ڈاکٹروں کی ٹیم ساتھ لیکر ان حالات میں ان لوگوں کو حوصلہ دیا