حویلیاں( قادر بخش سے ) نوجوان اسلحہ کی نمائش کی بجائے کھیل کے میدان کا شوق اپنائیں،صحت مندانہ سرگرمیوں میں نام پیدا کرنا ہی بڑا اعزاز ہے
حویلیاں( قادر بخش سے ) نوجوان اسلحہ کی نمائش کی بجائے کھیل کے میدان کا شوق اپنائیں،صحت مندانہ سرگرمیوں میں نام پیدا کرنا ہی بڑا اعزاز ہے،تحصیل حویلیاں کے پسماندہ علاقوں کے نوجوان ٹیلنٹڈ ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین کینٹ بورڈ حویلیاں سردار سید اکثر خان نے تحصیل حویلیاں کے گاؤں دیوال جنڈالہ میں سردار سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ٹورنامنٹ میں ہزارہ بھر سے 31 ٹیموں نے حصہ لیا فائنل سردار کلب دیوال اور شاہین کلب کھولیاں کے مابین کھیلا گیا جو سردار کلب نے جیت کر اپنے نام کر لیا فائنل میچ میں علاقہ بھر سے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی چیئرمین سردار سید اکثر خان نے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اسلحہ کی نمائش اور استعمال سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے جس کی بڑی وجہ کھیل اور صحت مندانہ سرگرمیوں سے دوری اور بری سوسائٹی ہے انہوں نے کہا کہ والدین سمیت علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیات صحت مندانہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کریں اور نوجوانوں کو غیر اخلاقی سرگرمیوں سے دور رکھیں سردار سید اکثر خان نے کہا کہ تحصیل حویلیاں کے پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں میں بڑا ٹیلنٹ ہے جس کی حوصلہ افزائی ضروری ہے سردار سید اکثر نے جیتنے والی ٹیم اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں کیش انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔
