
حویلیاں( قادر بخش سے ) معاشرے سے پسٹل کلچر اور بے راہ روی کے خاتمہ کے لئے علم اور ہنر کو فروغ دینا ہوگا،نوجوان روائتی تعلیم کے ساتھ ٹیکنیکل ایجوکیشن میں بھی مہارت حاصل کریں،ٹیکنیکل ایجوکیشن کے حامل نوجوان اپنے ہنر سے بہتر روزگار کما سکتے ہیں، آج دنیا میں ڈگریوں سے زیادہ ڈپلومہ ہولڈرز کی قدر کی جاتی ہے، انسٹکیٹر سید رمضان شاہ کی صلاحیت نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی رہنما نصیر خان جدون،سابق امیدوار قومی اسمبلی سردار ابراراحمد،جنرل سیکرٹری پریس کلب خاکسار نثار احمد اور دیگرنے HSE کے زیر اہتمام سیفٹی کورس مکمل کرنے والے طلبہ کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں ہنر مند اور ڈپلومہ ہولڈرز افراد کی قدر کی جاتی ہے نصیر خان جدون نے کہا کہ ہزارہ بھر میں پسٹل کلچر،نوجوانوں میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان اور جنسی زیادتی کے واقعات والدین سمیت پورے معاشرے کے لئے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فری ادارے قائم کرے تاکہ انے والی نسل بے راہ روی کے بجائے باعزت روزگار کما سکیں نصیر خان جدون نے کہا کہ پاکستان سے عرب اور یورپی ممالک جانے والے سیفٹی کورس کے حامل نوجوان باعزت روزگار کما کر اپنے خاندان اور ملک کی خدمت کررہے ہیں ممتاز سماجی شخصیت سردار ابراراحمد نے کہا کہ علاقے کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں ممتاز سیفٹی انسٹکیٹر سید رمضان شاہ کی خدمات قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں روائتی تعلیم کے ساتھ ٹیکنیکل ایجوکیشن میں مہارت حاصل کرنا وقت کی ضرورت ہے HSE کے سیفٹی انسٹکیٹر سید رمضان شاہ نے کہا کہ حویلیاں کے سینکڑوں نوجوان اپنی محنت سے سیفٹی کے مختلف کورس مکمل کرکے دنیا کے مختلف ممالک میں باعزت خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا دنیا میں ڈگریوں سے زیادہ ڈپلومہ ہولڈرز نوجوانوں کو اہمیت دی جاتی ہے لہذا نوجوان کسی بھی ہنر میں مہارت حاصل کرنے کے بعد کسی بھی ملک جا سکتے ہیں تقریب تقسیم اسناد میں 30 سے زائد طلبہ کو سیفٹی کورس مکمل کرنے پر اسناد دی گیئں