
حویلیاں ( قادر بخش سے ) مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء اور سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کی نلوٹھہ ہاؤس حویلیاں آمد
کیپٹن صفدر نے اس موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے جھوٹ، فریب اور دھوکہ دہی کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے مسترد کر دیں گے
رہنماء مسلم لیگ ن و سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور مقامی قائدین مسلم لیگ ن سے ملاقات کے دوران کیپٹن صفدر نے آئندہ سیاسی حکمت عملی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا نظریہ، قربانیاں اور عوام سے جڑا رابطہ ہی اس کی اصل طاقت ہے۔نلوٹھہ ہاؤس کی یہ ملاقات نہ صرف پارٹی کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوئی بلکہ آئندہ کے لیے سیاسی سر گرمی کو بھی ہوا دی۔ علاقائی سیاست میں اس آمد کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔