
حویلیاں( قادر بخش سے ) مرکزی حکومت صوبہ خیبر پختون خواہ کی عوام کے حقوق غصب کررہی ہے صوبہ خیبر پختون خواہ میں تحریک انصاف کی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں مصروف عمل ہیں افتخار خان کی اسمبلی کے اندر حلقے کی تعمیر وترقی کے لیے کی جانے والی کاوشیں قابل قدر ہیں اس سے پہلے اسطرح کی کاوش کرتے ہوئے کوئی نظر نہیں آیا ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز حویلیاں میں ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون کے مرکزی آفس اکبر فلور ملز میں خصوصی دعوت پر آئے ہوئے سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کیا انکے ہمراہ تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر خان، صوبائی وزیر ریونیو نزیر عباسی ممبر قومی اسمبلی علی خان جدون سابق سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی مولانا عطاء الرحمن، اپوزیشن لیڈرڈاکٹر عباد اللہ خان، ایم۔پی۔اے عدیل اقبال ایم۔پی۔اے اکرام غازی، ایم۔پی۔اے تاج محمد خان و دیگر ممبران اسمبلی کا استقبال ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان اور تحریک انصاف تحصیل حویلیاں کے صدر حاجی احمد نواز خان نے کیا اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا عمران خان قاہد تحریک انصاف کے مشن عوام کی بالادستی اور کرپٹ نظام کے جدوجہد کر رہے ہیں صوبہ خیبر پختون خواہ کے عوام نے عمران خان کے وژن کی وجہ سے صوبہ میں تحریک انصاف کو تیسری دفعہ کامیابی دے کر ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان کے وژن نظریہ میں عوام کی خوشحالی اور بہتری ہے جس کی وجہ سے صوبہ خیبر پختون خواہ کی عوام عمران خان کی پارٹی کو صوبہ میں برسرے اقتدار لا رہی ہے