
حویلیاں( قادر بخش سے )مرکزی جمعیت اہلحدیث کا شاندار تربیتی و اصلاحی کنونشن ارکین شوریٰ، علمائے کرام کی شرکت امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع ایبٹ آباد مولانا محمد فاروق احمد خان کی زیر قیادت کنونشن جامع مسجد و مدرسہ السلفیہ تحفیظ القرآ ن توحید آباد میں منعقد ہوا مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع و تحصیل ایبٹ آباد کے اراکین شوریٰ ، اہلحدیث یوتھ فورس کے عہدیداران اور علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث ہزارہ ڈویژن مولانا سرفراز فاروقی،شیخ الحدیث مولانا عبد المقیط، مبلغ اسلام مولاناعطاء الرحمن ہزاروی کی خصوصی شرکت جماعت کو منظم کرنے کیساتھ، دین اسلام کی تبلیغ، تربیتی و اصلاحی سرگرمیاں تیز، مساجد میں دینی پروگرام کے انعقاد، رسومات کے خاتمہ کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ اقراء قتل کیس میں جماعت کے کردار کو خراج تحسین، مظلوموں کو انصاف کی فراہمی اورقاتلوں کو سزا دینے تک جماعت کی جانب سے تحریک جاری رکھنے پر اتفاق گلیات میں حالیہ جماعتی جلسوں، پروگرامز ، تبلیغی اجتماعات، خطابات جمعہ کے سلسلہ میں جماعت کی جانب سے انتظامات و اقدامات اور دینی سرگرمیوں پر مکمل اطمنان مولانا عبد الحفیظ،مولانا عتیق ،مولانا اورنگزیب ،قاری سہیل اقبال ،مولاناعمر صدیق، مولانا عبدالرشید،قاری زیشان،مولانا عابد سلفی، مولانا یاسر سمیت تمام شرکاء نے خطاب کیا کامیاب ترین کنونشن پر انتہائی خوشی ہے ، امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع ایبٹ آباد مولانا محمد فاروق احمد خان نے کنونشن کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع ایبٹ آباد مولانا محمد فاروق احمد خان کی قیادت میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے شوریٰ اراکین کیلئے تربیتی و اصلاحی کنونشن مرکزی جامع مسجد و مدرسہ السلفیہ تحفیظ القرآ ن توحید آباد میںکا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اور جماعت کے اکابر علمائے کرام،اراکین شوریٰ، و اہلحدیث یوتھ فورس کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی ، ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث ہزارہ ڈویژن مولانا سرفراز خان فاروقی،شیخ الحدیث مولانا عبد المقیط، مبلغ اسلام مولاناعطاء الرحمن ہزاروی،مولانا اورنگزیب ناظم اعلیٰ مرکزیہ ضلع ایبٹ آباد، مولانا عتیق الرحمن نائب امیر، مولانا قاری سہیل اقبال سراج ناظم مالیات ،مولاناعمر صدیق نائب ناظم اعلیٰ، مولانا محمد نیاز نائب ناظم ، مولانا بنیا مین ،مولانا عبد الحفیظ امیر مرکزیہ تحصیل ایبٹ آباد، مولانا عبدالرشید احمد ناظم اعلیٰ تحصیل ایبٹ آباد،قاری زیشان امیر تحصیل حویلیاں،مولانا عابد سلفی صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ایبٹ آبا، مولانا قاری عبد الرشید بلبل گلیات ، استاد الاساتذہ ہیڈ ناسٹر محمد بشیر احمد ، قاری محمد یاسر صادق ،مولانا عبید الرحمن ، قاری یاسر یوسف باگن،مولانا زبیر یوسف یزدانی کالاباغ، مولانا شاہد اکرام ناظم مالیات، قاری محمد آصف ، مولانا طاہر گل کالاباغ، قاری محمد ضراب ، قاری عابد والی، قاری ریاست، مولانا وقار الیاس، بڈھیار، مولانا بنیا مین ، مولانا عثمان حویلیاں، قاری شاہد، قاری شکیل مدرس مدرسہ السلفیہ توحید آباد سمیت دیگر علمائے کرام اور جماعتی ذمہ داران نے بھر پور شرکت کی۔کنونشن میں خصوصی خطاب ،شیخ الحدیث مولانا عبد المقیط، مبلغ اسلام مولاناعطاء الرحمن ہزاروی نے کیا کہ جبکہ کنونشن میں شریک تمام ارکین شوریٰ اور جماعتی عہدیداران نے خطاب کیا اور مرکزی جمعیت اہلحدیث کو منظم و متحد کرنے سمیت ضلع بھر میں دینی و اصلاحی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں ، کنونشن میں مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے سے فرسودہ رسومات کے خاتمہ اوردین اسلام کی تبلیغ و نشر واشاعت کیلئے تمام مساجد میں پروگرام منعقد کر کے علاقے کے معززین کی سربرائی میں کمیٹیاں تشکیل دیکر منظم مہم شروع کی جائے، نوجوان نسل کو برائی سے بچا کر دین مساجد ، مدراس ، تبلیغ کی جانب راغب کیا جائے،یہ دور سوشل میڈیا کا ہے اس لئے اصلاح معاشرہ، احادیث،سیرت النبیۖ ، قرآنی آیات، ترجمہ تفاسیر ، علمائے حق کے دورس ،اقوال زریں سمیت دین اسلام کی ترویج پر مبنی مواد کو سوشل میڈیا کا حصہ بنانے کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں تا کہ منبر و محراب کیساتھ میڈیا اور سوشل میڈیا کے میدان میں بھی اسلام اور جماعت کی خدمت کی جائے، کنونشن میں مقررین کی جانب سے معصوم اقراء کے قتل کی شدید مذمت کی گئی ، قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا، اس سلسلہ میں مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی کیلئے جاندار تحریک شروع کرنے پر مرکزی جمعیت اہلحدیث اور اہلحدیث یوتھ فورس کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مظلوم کو انصاف کی فراہمی تک جماعت ہر طرح سے تعاون جاری رکھے گی، اس کے ساتھ مقررین نے کا کہنا تھا کہ سانحہ اقراء جیسے واقعات کو روکنے کیلئے عوام میں شعوری مہم چلانی ہو گی،نوجوانوں کو برائی سے روکنا ہو گا، عوام کے اندر شعور اجاگر کرنا ہو گا کہ اپنی اولاد کی دیکھ بھال کیساتھ اچھی تربیت کریں، کنونشن میں حالیہ دنوں میں گلیات میں جماعتی جلسوں، پروگرامز ، تبلیغی اجتماعات، خطابات جمعہ میں ملک بھر سے سے آنے والے جید علمائے کرام ، عالم دین کے خطابات کے سلسلہ میں انتظامات و اقدامات اور دینی سرگرمیوں پر مکمل اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلہ کو مزید بڑھانے پر اتفاق گیا گیا، اور اس بات کا عزم کیا گیا کہ جماعتی اجلاسوں کا سلسلہ ماہانہ وار جاری رکھا جائے گا، کنونشن کے اختتام پر امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع ایبٹ آباد مولانا محمدفاروق احمد نے تمام ارکین شوریٰ، علمائے کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے ،آج ضلع ایبٹ آباد کی تاریخ کے کامیاب ترین کنونشن پر انتہائی خوشی ہے کہ جس میں اتنی بڑی تعداد میں جماعتی ذمہ داران، اراکین شوریٰ اور علمائے کرام نے شرکت کی ، انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا