
حویلیاں( قادر بخش سے ) مرکزی جامع مسجد حویلیاں میں یوم شہادت سیدنا حسین منایا گیا
سیدنا حسین رضی اللہ عنہ نواسہ رسول کی شہادت اسلام میں بڑی شہادت ہے جھنوں نےکوفی شمر کی فوج کا چند مٹھی بھر اہل ایمان کے ساتھ مقابلہ کیا کربلا کے شہداء نے شمر کوفی کی فوج کے سامنے شہادت کو گلے لگایا مگر اسلام کے پرچم کو سرنگو نہیں ہونے دیا ان خیالات کا اظہار مفتی ڈاکٹر قاسم الہاشمی خطیب مرکزی جامع مسجد حویلیاں نے سیدنا حسین ابن علی کی کربلا میں شہادت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا اسی طرح یکم محرم الحرام کوفاروق اعظم کی شہادت پر حضرت علی المرتضی سب سے زیادہ رنجیدہ تھے،محرم الحرام کی فضیلت حضرت آدم سے حضرت محمد تک چلی آ رہی ہے،اہلبیت اور صحابہ کرام کے مقام پر امت کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا انہوں خیالات کا اظہار خطیب مرکزی جامع مسجد حویلیاں مفتی ڈاکٹر قاسم الہاشمی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یکم محرم خلیفہ راشد حضرت عمرفاروق کی شہادت اور دس محرم الحرام نواسہ رسول سیدنا حسین کی شہادت کا دن ہے جب ایک مجوسی نے نماز کی حالت میں سب سے برگزیدہ ہستی کی جان لی مفتی ڈاکٹر قاسم الہاشمی نے کہا کہ دین اسلام میں خلیفہ راشد حضرت عمرفاروق کو بڑی فضیلت حاصل ہے وہ رسول کریم کے بااعتماد صحابہ میں شمار کئے جاتے ہیں 14 سو سال بعد اگر کوئی اصحاب رسول اور اہلبیت کے نام پر امت کو تقسیم کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ اپنا ذمہ دار خود ہے مسلمان کے لئے اہلبیت رسول اور اصحاب رسول سب قابل احترام ہستیاں ہیں مولانا مفتی ڈاکٹر قاسم الہاشمی نے کہا کہ آج انہی ہستیوں کے کردار سے چشم پوشی نے قتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے مسلمان ایک دوسرے کے خون کا پیاسا بن چکا ہے جبکہ اسلام اہلبیت اور صحابہ کرام کی تعلیم محبت اور رواداری ہے۔