
حویلیاں( قادر بخش سے ) عمران خان کی سوچ اور تحریک انصاف کے جنون کو کوئی عدالتی فیصلہ ختم نہیں کر سکتا،فام 47 کے ممبران اسمبلی حرام کی تنخواہیں کھا رہے ہیں جس کا حساب قوم لے گی،پنجاب میں تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ انگریز دور جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر خان،ممبر قومی اسمبلی علی اصغر خان،علی خان جدون،ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون سردار رجب علی عباسی،سابق ممبر صوبائی اسمبلی مومنہ باسط،حاجی احمد نواز خان تحصیل چیئرمین شیروان جنیدخان تنولی اور دیگر نے حویلیاں میں ریلیز عمران خان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخواہ سمیت ملک بھر میں ریلیز عمران خان کنونشن کے کامیاب عوامی پاور شو سے حکومت اور فام 47 کے حکمران فسطائیت پر اتر آئے ہیں اور تحریک انصاف کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو عدالتی حکم پر نااہل قرار دلوا کر اپنی برتری ثابت کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں جنید اکبر خان نے کہا کہ عمران خان ایک سوچ کا نام ہے اور آنے والے دور میں نئی نسل ان نااہل اور جابر حکمران ٹولہ سے ضرور حساب لے گی انہوں نے کہا ہزارہ ڈویژن سمیت ملک کے طول و عرض میں تحریک انصاف کے کارکن چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لئے یک آواز ہیں اور عمران خان کی ہر کال پر جان دینے کے لئے تیار ہیں۔