
حویلیاں( قادر بخش سے ) سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 44 سہیل شیر خان نے کہا حویلیاں الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بھرتیوں میں ہزارہ کے نوجوانوں کو نظر انداز کر کے دوسرے صوبے سے بھرتی کرنے پر تشویش کا اظہار کیا میڈیا کو جاری پیغام میں کہا کہ گریٹ ایک سے 16 تک بھرتی میں ہزارہ کے نوجوانوں کا حق ہے جس پر ڈاکہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے سہیل شیر خان نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ہزارہ کے نوجوانوں کی حق تلفی کی کوشش کی گئی تو اس کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی انہوں نے مرکزی حکومت سے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں میرٹ کے برعکس فیصلوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا واضح رہے کے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام کے لیے ایک طویل عرصہ جدوجہد کی گئی ہے جس کے ابتدائی تخمینہ کے مطابق 15 ہزار سے زائد نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع موجود ہیں حکومت کی جانب سے بجلی کی کمپنیوں کی نجکاری کے فیصلے کے بعد دوسرے اضلاع میں میں بھرتی ملازمین کو ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں شامل کیا جا رہا ہے جس کے خلاف زارہ بھر کے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے