
حویلیاں ( قادر بخش سے ) خلیفہ راشد خلیفہ دوئم سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا سیرت وکردار طرز حکومت سیاسی تدبر جرآت و بہادری امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ اور کامیابی وکامرانی کی ضمانت ہے آپ کا اسلام میں داخل ہونا اسلام کیلئے تقویت اور طاغوتی طاقتوں کے لیے موت کا سبب بنا اسرائیلی ودیگر کفریہ طاقتوں کو منہ توڑ چواب دینے اور دور حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دور فاروقی طرز کا نظام ضروری ہے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت ضلع ایبٹ آباد کے صدر مولانا عبداللہ عباسی سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد رفیق تحصیل حویلیاں کے جنرل سیکریٹری مفتی اعظم ہزاروی ضلعی سرپرست مولانا ضیاء الرحمن مولانا قاری حسن فاروقی ضلعی ترجمان مولانا اکرام الحق عباسی آور دیگر مقررین نے تاجدار ختم نبوت چوک ایبٹ آباد میں منعقدہ مدع صحابہ ریلی سے خطاب کے دوران کیا قبل ازیں اہلسنت والجماعت ضلع ایبٹ آباد کی طرف سے یکم محرم الحرام یوم شہادت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر سالانہ مدع صحابہ ریلی کا آغاز بعد از نماز جمعہ مرکزی جامع مسجد ایبٹ آباد سے ہوا جسمیں علماء اکرام معززین علاقہ اہلسنت والجماعت کے کارکنوں اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء ریلی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے تاجدار ختم نبوت چوک پہنچے جہاں مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سیرت وکردار آور دینی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے آپ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ سیدنا فاروق اعظم کا دور ایسا مثالی دور تھا کہ اپنے تو اپنے غیروں نے بھی کہا کہ اگر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہو تو عمر والا نظام لاؤ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام و اہلبیت عظام اور خصوصاً خلفاء راشدین رضوان اللہ علیہم اجمعین سمیت تمام مقدس ہستیاں امت مسلمہ کے ایمان کا حصہ بیں کسی بھی شخص یا طبقے کی طرف سے ان مقدس ہستیوں پر تنقید باعث بدامنی بنتی ہے اس لیے انتظامیہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھے آور خصوصاً محرم الحرام میں کوئ بھی نیا پروگرام کرنے کی اجازت نہ دی جائے انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی طرح پورے ملک میں خلفاء راشدین کے ایام وفات و شہادت سرکاری طور پر مناۓجائیں اور سرکاری تعطیل کا اعلان بھی کیا جائےاور آخر میں یہ کردار بھی پیش کی گئی کہ گزشتہ دنوں پشاور میں شہنشاہ نقوی کی جانب سے انبیاء علیہم السلام کی شان میں بدترین گستاخی کی گئی ہے جس سے ملک بھر کی طرح ایبٹ آبادکےمسلمانوں کی شدید دل آزاری ہوئی ہےلہذا شہنشاہ نقوی کے ایبٹ آباد داخلے پر پابندی عائد کی جائے