
حویلیاں( قادر بخش سے ) حویلیاں ہاسپٹل کی سروسز کو مزید بہتر بنانے میں دن رات کوشاں ہیں ایبٹ آباد ڈی۔ایچ کیو ہاسپٹل کے بعد سب سے بڑی او۔پی۔ڈی حویلیاں ہاسپٹل میں ہو رہی ہے حویلیاں پریس کلب عوامی مسائل کے حل میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے، ایم،ایس ڈاکٹر بختاور خان حویلیاں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ حویلیاں پریس کلب نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ صحافتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ حویلیاں پریس کلب سماجی و فلاحی خدمات کے میدان میں بھی متحرک نظر آتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم۔ایس حویلیاں ٹائپ ڈی ہاسپٹل ڈاکٹر بختاور خان، ڈی۔ایم۔ایس ڈاکٹر سلمان نے حویلیاں پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں نہ صرف مثبت کردار ادا کیا بلکہ ہر ممکن کوشش کی کہ ان مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچا کر ان کا حل نکالا جا سکے۔اس موقع پر نومنتخب کابینہ کے عہدیداران، صدر حماد خان، جنرل سیکرٹری نثار احمد (خاکسار) اور سرپرست اعلیٰ عبدالحمید تنولی، حاجی قادر بخش نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ وہ ان کے ساتھ ہر وقت کھڑے ہیں حویلیاں ہاسپٹل اور علاقے کے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے