
حویلیاں( قادر بخش سے ) حویلیاں کینٹ بورڈ کے لئے 6 کروڑ کا ترقیاتی پیکج منظور کر لیا گیا ہے،چیئرمین کینٹ سرار سیداکثرخان اور باسط خان جدون کی کوشش رنگ لے آئی،سابق وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی اور چیف ایگزیکٹو غلام صابر بسرا نے تعاون کیا ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر کینٹ غلام صابر بسرا چیئرمین کینٹ بورڈ حویلیاں سردار سید اکثر خان نے عمائدین علاقہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حویلیاں کینٹ کی آبادی 35 ہزار ہے جہاں سے بورڈ کو بہت کم ٹیکس وصول ہوتے ہیں جس سے عوامی سہولیات فراہم کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ حویلیاں کینٹ کے عوامی نمائندوں سرار سیداکثرخان اور باسط خان جدون نے ہر اجلاس میں عوام کی بہترین نمائندگی کی اور مقامی مسائل کو اجاگر کیا جس بنا پر 6 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور ہوئے جن میں پانی سٹریٹ لائٹس صفائی اور دیگر منصوبے شامل ہیں چیئرمین کینٹ سرار سیداکثرخان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حویلیاں کینٹ کے لئے 6 کروڑ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری بہت بڑی کامیابی ہے انہوں نے کہا جب سے حویلیاں کینٹ میں عوام کی نمائندگی کا موقع ملا ہے ہم نے ہر فورم پر عوام کی آواز پہنچائی ہے سردار سید اکثر خان نے کہا کہ 6 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی منظوری میں سابق وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی سابق چیئرمین کینٹ باسط خان جدون اور چیف ایگزیکٹو آفیسر غلام صابر بسرا کی کوشش اور محنت قابل تحسین ہے انہوں نے کہا بہت جلد 6 کروڑ روپے کے منصوبے عملی طور پر نظر آئیں گے سردار سید اکثر نے کہا کہ حویلیاں کینٹ کے عوام عمائدین اور دوستوں کی مشاورت سے حکمت عملی طے کریں گے تاکہ عوامی خواہشات کے مطابق ترقیاتی منصوبے شروع کئے جا سکیں خصوصی اجلاس میں حویلیاں کینٹ کے افسران سمیت عمائدین علاقہ اورنگزیب خان جدون، سردار واجد،سردار کلیم نلوٹھ،بابرخان جدون اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔