
حویلیاں( قادر بخش سے ) حویلیاں پریس کلب پر عوامی حلقوں کا اعتماد قابل تحسین ہےحویلیاں پریس کلب کی فلاحی تنظیموں کی سرپرستی قابل تحسین ہے ماڈرن ڈیری فارمنگ ایسوسی ایشن ہزارہ ڈویژن علاقائی فلاح کے کاموں میں مصروف عمل ہے ان خیالات کا اظہار ہزارہ ماڈرن فارمنگ ایسوسی کے عہدیداران نے کیاحویلیاں پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں صدر حمادخان سیکرٹری جنرل خاکسار نثار احمد، حاجی قادر بخش، اسفندیار خان، نزر خان خرم خان، ناصر خان اور دیگر سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حویلیاں پریس کلب پر عوامی حلقوں کا اعتماد قابل تحسین ہے چوہدری نثار نے کہاکہ حویلیاں پریس کلب علاقائی مسائل کے حل اور مجبور لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے میدان عمل میں ہے انہوں نے کہا کہ حویلیاں پریس کلب نے ہمیشہ فلاحی اداروں اور تنظیموں کی سرپرستی کی ہے اور نومنتخب عہدیداروں سے توقع ہے کہ وہ یہ سفر جاری رکھیں گے۔