
حویلیاں( قادر بخش سے ) حویلیاں پریس کلب تحصیل حویلیاں کے عوام کا ترجمان اور زمہ دار فورم ہے،تحصل حویلیاں کی صحافی برادری نے اپنے کردار سے نمایاں مقام حاصل کیا ہے،تحصیل کونسل حویلیاں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے پر پریس کلب کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحصیل حویلیاں عذیر شیرخان اور ممتاز سماجی شخصیت سردار ماجد گل خان نے حویلیاں پریس کے نومنتخب عہدیداروں صدر حمادخان جنرل سیکرٹری خاکسار نثاراحمد،سرپرست عبدالحمید تنولی صدر یونین آف جرنلسٹس اعجاز کاظمی جنرل سیکرٹری اسفندیارخان اور دیگر کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میڈیا موجودہ دور کا تیزترین رابطے کا ذریعہ ہے جس کو انتہائی زمہ داری کے ساتھ نبھانا ضروری ہے چیئرمین عزیرشیرخان نے کہا کہ حویلیاں پریس کلب کی ٹیم نے مختصر وقت میں اپنا منفرد مقام حاصل کیا ہے جس پر پوری ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے عذیر شیرخان نے حویلیاں پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو تحصیل کونسل کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔