
حویلیاں( قادر بخش سے ) حویلیاں میں ٹی۔ایم اے کی جانب سے صوبائی حکومت اور تحصیل چیئرمین حویلیاں عزیرشیر خان اور ٹی۔ایم، او حویلیاں عتیق الرحمان کی خصوصی ہدایات پر حویلیاں سینٹری سٹاف نے پاک خیبر پختونخواہ مہم کے سلسلے میں شہر بھر کے اندر صفائی مہم کا آغاز کردیا یکم اگست سے 14 اگست دو ہفتے صفائی مہم باقاعدہ طور پر آغاز کیا گیا شہر بھر کے بڑے چھوٹے نالوں کی جنرل صفائی جگہ جگہ ڈمپنگ پوائنٹ کو ختم کرکے مخصوص مقامات پر ڈمپنگ پوائنٹ قاہم کے کچرے کو اکٹھا کر کے تلف کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے محلہ جات کے اندر ہنگامی بنیادوں پر صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا اس صفائی مہم کے حوالے سے چئیرمین تحصیل حویلیاں عزیرشیر خان اور ٹی ایم او حویلیاں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سینٹری سٹاف کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اپنا کچرا نالوں یا سڑکوں پر ڈالنے کی بجائے آپ ے گھروں دوکانوں کے باہر کسی ڈبے یا شاپنگ بیگ میں ڈال کر رکھیں جس کو ہمارا ٹی۔ایم اے کا سٹاف اٹھا کر لے جاہیں گے