
حویلیاں( قادر بخش سے ) حویلیاں مقررہ روٹ کی خلاف ورزی کرنے پراحتجاج سینکڑوں شہریوں اہلسنت والجماعت کےافراد کا اہلتشیع کی گاڑیوں میں شہر کے اندر داخل ہونے کی کوشش پر ہنگامہ آرائی بروقت مداخلت سے حالات کنٹرول کیے گئے 11محرم کے ماتمی جلوس روٹ کی خلاف ورزی پر اہلسنت والجماعت کا احتجاج، صدر ایوان تجارت خورشید اعظم خان کی مداخلت پر ماحول سازگار ہوگیا، کسی فریق کو امن معاہدوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے تفصیلات کے مطابق حویلیاں میں حسب روایت 11 محرم الحرام کا ماتمی جلوس چونگی نمبر 4 سے امام بار لکڑ منڈی منعقد ہوا جلوس اپنے روائتی راستوں سے گزرا تاہم حویلیاں سے باہر سے آنے والے عزاداروں کی چند گاڑیاں جو مقرر کردہ روٹ سے ہٹ کر شہر میں داخل ہوئیں جس پر اہلسنت والجماعت کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا البتہ مقامی انتظامیہ حویلیاں پریس کلب اور صدرایوان تجارت خورشید اعظم خان کی بروقت مداخلت سے دونوں فریقین کو پرامن رہنے پر آمادہ کیا گیا اس موقع پر صدرایوان خورشید اعظم خان نے کہا کہ حویلیاں کے ماحول کو خراب نہیں ہونے دیں گے اور امن معاہدہ کی پاسداری کو یقینی بنائیں گے۔