
حویلیاں( قادر بخش سے )حویلیاں بائی پاس پر واقع پل کا ایک حصہ خطرناک حد تک سرک چکا ہےحویلیاں بائی پاس کا پل موت کا پھندا بن گیا کسی بھی وقت اچانک کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے نصف سے زائد اس کی ساہیڈ گر چکی ہے جنکی ذمہ داری ہے وہ خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں عوام خوارحویلیاں بائی پاس پر واقع پل کا ایک حصہ خطرناک حد تک سرک چکا ہے روزانہ ہزاروں گاڑیاں، بچوں سے بھرے اسکول وین، مریضوں والی ایمبولینسز اور مسافر اس پل سے گزرتے ہیں۔ لیکن انتظامیہ صرف تصویریں کھنچوا رہی ہے عمل زیروپل کی نیچے بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں مقامی افراد کا کہنا ہے”ہم نے ووٹ روڈ کے لیے دیے تھے، قبریں کھودنے کے لیے نہیں پل کے نیچے دراڑیں ہیں، اوپر گاڑیاں اور انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔عوام نے دھمکی دی ہے کہ اب ہم چپ نہیں بیٹھیں گے، شاہراہِ ریشم بلاک کر کے حکام کو جگائیں گےکیا ہم ہمیشہ حادثے کے بعد جاگیں گےیا پہلی بار سانحہ ہونے سے پہلے کوئی قدم اٹھایا جائے گا