
حویلیاں( قادر بخش سے ) حویلیاں امن معاہدوں کی پاسداری کی جائے حویلیاں میں انتشار کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر علامہ عطاء محمد دیشانی کا حویلیاں ورکرز کنونشن میں واضح اعلان ضلعی انتظامیہ اس پر عمل درآمد یقینی بنائیں گزشتہ دوسال قبل حویلیاں کے حالات واقعات انتظامیہ کے سامنے ہیں اور حالیہ حویلیاں گیارہ محرم کو بھی ایک بڑا فساد کو انتظامیہ کی بروقت کاروائی سے روکا گیا صوبائی صدر اہلسنت والجماعت پاکستان علامہ عطاء محمد دیشانی نے ورکرز کے ایک بڑے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہماری جماعت کی جدوجہد صحابہ واہلبیت کی ناموس کا تحفظ ہے اگر صحابہ واہلبیت پر کوئی انگلی اٹھاتا ہے تو اس پر ہماری جماعت بھرپور احتجاج کرکے توہین کے مرتکب افراد کو قانون کی گرفت میں ضرور لائیں گے 14 اگست کو بٹگرام میں ہزارہ کی تاریخی کانفرنس ہونے جا رہی جس میں قاہدین اہلسنت والجماعت پاکستان کی پوری قیادت شرکت کررہی ہے اسی سلسلے میں پورے ڈویژن کے اندر کارکنان اہلسنت متحرک ہیں اور پورے ڈویژن سے 14 اگست کو تاریخی قافلوں کے صورت کارکنان شرکت کریں گے انھوں نے کہا امن وامان معاہدوں کی پاسداری سے ہی ممکن ہوتا ہے