
حویلیاں( قادر بخش سے )جمعیت علمائے اسلام ملک پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعت ہے، نفاذِ شریعت کے لیے جدوجہد جاری ہے – مولانا نفیس الرحمن جمعیت علمائے اسلام ضلع ایبٹ آباد کے رہنما مولانا نفیس الرحمن اور تحصیل حویلیاں کے امیر حافظ محمد سعید نے اپنے دیگر رفقاء کے ہمراہ حویلیاں پریس کلب اور حویلیاں یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا نفیس الرحمن نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ملک کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعت ہے اور قاہد جمعیت کی قیادت میں ملک بھر میں نفاذِ شریعت کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دینی اقدار کے فروغ اور آئینی و اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جمعیت کی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں، اور کارکنان ہر محاذ پر متحرک ہیں۔
پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران صدر حماد خان، جنرل سیکرٹری نثار احمد، حاجی قادر بخش، خرم خان، قاضی عزیر اور دیگر ممبران نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ حویلیاں پریس کلب اپنی صحافتی خدمات کا سلسلہ عوامی مفاد میں جاری رکھے گا۔
یاد رہے کہ حویلیاں پریس کلب نے ہمیشہ علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے اور صحافتی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں ادا کرنے کی کوشش کی ہے، اور اس بار بھی نومنتخب کابینہ نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنے کا عزم ظاہر کیا