
حویلیاں( قادر بخش سے ) تین روز قبل گولی لگنے سے زخمی ہونے والا نوجوان کاشف ولد ارشاد جاں بحق حویلیاں لیاری کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے گزشتہ تین روز قبل دن دیہاڑے شہر کے مصروف ترین مقام امیر معاویہ چوک میں نوجوان کو سرعام گولی مار کر سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں ملزم فرار ہونے میں کامیاب واردات کے بعد شہر بھر میں خوف و ہراس تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین روز قبل زخمی کاشف موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز ہاسپٹل میں موت کے منہ میں چلا گیا حویلیاں میں نوتعینات ایس ایچ او اور ڈی ایس پی حویلیاں کو جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے قتل کی صورت میں پہلی سلامی نوجوان کاشف ولد ارشاد سکنہ سلطان پور کو امیر معاویہ چوک حویلیاں میں سہیل ولد مقصود الرحمن سکنہ چہاں حال بانڈی عطائی خان نے پسٹل کے فاہر کر کے زخمی کردیا تھا زخمی کے بھائی محمد ہاشم خان ولد ارشاد سکنہ عزیز آباد حال میرا نے تھانہ حویلیاں میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے کہا تھا کہ میرے بھائی نے ریلوے اسٹیشن پر گھریلو سامان بک کروا واپس ارہا تھا کہ ملزم سہیل نے فاہرنگ کرکے باارداہ قتل زخمی کیا تھانہ حویلیاں نے علت نمبر 577 زیرے دفعہ 324 PPC درج کر کے مزید کاروائی شروع کی تھی اب جب کہ زخمی کاشف جاں بحق ہوگیا ہے ہاسپٹل میں تو ملزم کے خلاف زیرے دفعہ 302 لگا کر اسکی گرفتاری کے لیے چھاپہ زنی شروع کر دی ہے