
حویلیاں( قادر بخش سے ) تین بچوں کی اکٹھی موت کسی بڑے سانحے سے کم نہیں صوبائی حکومت حویلیاں کے ایک ہی خاندان کی تین بہن بھائیوں کی ناگہانی موت پر اس خاندان کی مالی امداد کرے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سہیل شیر خان آف بستی شیر خان گروپ نے کیا انھوں نے کہا سانحہ حویلیاں انتہائی دلخراش واقعہ ہے اور اچانک ایک ہی فیملی کے تین خوبصورت پھولوں جیسے بچے موت کی آغوش میں چلے جانا انتہائی افسوس ناک سانحہ ہے انھوں متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے والدین کو صبر جمیل کی دعا کی ہے انھوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان کی بھرپور مالی امداد کر کے اس میں اپنا کردار ادا کریں سہیل شیر خان سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس موسم میں اپنے بچوں کو ایسے مقامات پر لے جانے سے گریز کریں موسم برسات ہے اور اچانک موسم بدل رہے ہیں