
حویلیاں(.قادر بخش سے ) تحصیل حویلیاں میں گذشتہ روز کی طوفانی بارش نے تباہی مچا کر رکھ دی سجیکوٹ، رجوعیہ، لورہ تحصیل کے علاقوں میں بھاری نقصان حویلیاں شاہراہ ریشم پر قاہم ایوب پل میں طوفانی بارش سے، پل بیٹھنے سے ٹریفک مکمل جام۔تھانہ رجوعیہ کی حدودنڑباغ میں ڈبل سٹوری مکان تیزسیلابی ریلےمیں بہہ گیا، تھانہ ناڑہ کی حدود بودلہ میں سیلابی ریلے کا پانی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں داخل ہوگیا بچیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کیا گیا تفصیلات کے مطابق حویلیاں کے مصروف ترین ایوب پل کے درمیان اچانک دراڑیں پڑنے اور پل کا ایک حصہ بیٹھ جانے سے ٹریفک کا نظام مکمل طور پر جام ہو گیا۔ درجنوں گاڑیاں دونوں اطراف پھنس گئیں جبکہ شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی حویلیاں اور ایس ایچ او حویلیاں، اسسٹنٹ کمشنر سمیرا محسود فوری طور پر موقع پر پہنچےاور ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات شروع کیے پولیس اور مقامی انتظامیہ کی موجودگی کے باوجود سڑک بلاک ہونے سے ایمرجنسی نوعیت کی مشکلات کا بھی سامنا ہے۔شہریوں نے صوبائی و ضلعی حکومت سے فوری نوٹس لینے اور ایوب پل کی فوری مرمت کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔تھانہ رجوعیہ کی حدود نڑباغ نزد ملکاں پل کے قریب نئی بلڈنگ طوفانی بارش سے زمین بوس ہو گئی تفصیلات کے مطابق تحصیل حویلیاں کے گاؤں نڑ باغ نزد ملکاں پل کے قریب رشیدہ کٹھہ کے تیز پانی کے بھاو نے ڈبل سٹوری مکان کو زمین بوس کردیا اسی طرح تھانہ ناڑہ کی حدود بودلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں سیلابی پانی سکول بلڈنگ میں داخل ہو گیا لیکن بچیوں کو سٹاف نے فوری طور پر سکول سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا