
حویلیاں( قادر بخش سے ) تحصیل حویلیاں میں ترقیاتی منصوبوں سے عوام کے درینہ مسائل حل ہوں گے،ممبر قومی اسمبلی علی اصغر خان اور افتخار خان جدون کی کوشش رنگ لائے گی،وزیراعلی علی امین کے اعلان کردہ منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے ان خیالات کا ویلج کونسل محمد حسیب تنولی،شاہنواز خان،قاضی مظہرعباس،شیربہادرخان،چوہدری عبدالرافع،ساجد قریشی اور سردار حیدرعلی نے حویلیاں پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چیئرمین ڈیڈک افتخار خان جدون اور علی اصغر خان کی کوشش سے تحصیل حویلیاں کے لئے منظور کردہ سکیموں پر کام شروع ہوچکا ہے جن سے تحصیل حویلیاں کے پسماندہ علاقوں کے درینہ مسائل حل ہوں گے چیئرمین ویلج کونسلز نے کہا کہ حویلیاں سٹی بائی پاس،سجیکوٹ روڈ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے تحصیل حویلیاں کی تمام ویلج کونسلوں میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہونگی اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ویلج کونسلز نے حویلیاں پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حویلیاں پریس کلب کے سماجی اقدامات میں بھرپور کردار ادا کریں گے ۔