
حویلیاں( قادر بخش سے ) تحصیل بار ایسوسی حویلیاں کاجنرل باڈی اجلاس و عید ملن پارٹی کا انعقاد تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں کے زیر اہتمام جنرل باڈی اجلاس و عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں معزز وکلاء برادری سمیت عدلیہ اور انتظامیہ کے اہم شخصیات نے شرکت کی۔اس تقریب کی صدارت صدر تحصیل بار ایسوسی حویلیاں عبد الرحیم خان جدون نے کی، جبکہ جنرل سیکرٹری جہانگیر خان جدون نے معزز مہمانوں سے خطاب کیا اور تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے وکلاء کی فلاح و بہبود اور بار کی ترقی کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔تقریب میں معزز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایبٹ آباد، ایڈیشنل سیشن ججز، جوڈیشل مجسٹریٹ، سول ججز،ممبر KPK بار علی خان جدون ،ڈی ایس پی حویلیاں، ایس ایچ او تھانہ حویلیاں، اور صدر پریس کلب حویلیاں سمیت معزز وکلاء صاحبان ممبران تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں نے کثیر تعداد شرکت کی۔ تمام شرکاء نے وکلاء برادری کے اتحاد و اتفاق اور بار و بینچ کے خوشگوار تعلقات کو سراہا۔اختتام پر شرکاء کی پرتکلف عید ملن پارٹی سے تواضع کی گئی۔ یہ پروگرام وکلاء برادری و بار و انتظامیہ و صحافی برادری کے درمیان ہم آہنگی اور یکجہتی کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا