
حویلیاں( قادر بخش سے ) تحریک انصاف تحصیل حویلیاں نے 5اگست کو حویلیاں سےایک بڑی تاریخی ریلی اور 8اگست کو حویلیاں سیدنا امیر معاویہ چوک میں تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون کو تحصیل حویلیاں کی تمام وی۔سی حویلیاں سٹی اور تحصیل حویلیاں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا عمران خان کی رہائی کے لیے گولیاں شیلنگ کے بعد اب اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں ورکرز کا عزم تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حویلیاں تحریک انصاف کے مرکزی آفس اکبر فلور ملز میں تحریک انصاف تحصیل حویلیاں کا ایک گرینڈ مشاورتی اجلاس زیر صدارت تحصیل صدر حاجی احمد نواز خان منعقد ہوا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون، سابق تحصیل صدر بابو جاوید اقبال، نبیل عباسی سردار خالد گوہر تحصیل صدر حویلیاں سٹی صدر ضیاء رستم تنولی چیئرمین حضرات حسیب تنولی، قاضی مظہر عباس، چوہدری عبدالرافع، شاہنواز خان۔ اشرف قریشی علاقہ لوئر تناول کے عمائدین سابق تحصیل نائب ناظم عامر شہزاد عرف شانی خان، یوتھ ونگ کے عدیل ارشاد، آئی ایس، ایف کے جمال خان، سردار مظہر سمیت ایک بڑی تعداد میں ورکرز نے شرکت کی مقررین نے عمران خان کی رہائی تک چین سے نہ بیٹھنے کا عہد کیا ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون نے تمام شرکاء کا شکریہ اد کیا جو اپنے لیڈر کی رہائی کے لیے جب بھی قیادت کال دیتی ہے فرنٹ پہ ورکرز ہوتے ہیں گولیاں انسو گیس سخت مشکلات برداشت کرتے ہوئے اگے بڑھ رہے ہیں یہ ورکرز جان چکے ہیں کہ انکا لیڈر عمران خان انکے مستقبل کے لیے جیل کاٹ رہا ہے اگر وہ چائے تو ڈیل کرکے فاشسٹ حکومت سے آرام و آسائش کی زندگی گزار سکتا ہے لیکن وہ اس قوم کے بچوں اور جوانوں کے روشن مستقبل کی خاطر سختیاں برداشت کر رہا ہے