
حویلیاں( قادر بخش سے ) بستی شیر خان گروپ کا منشور عوامی خدمت ہے اور رہے گا ہمارے بزرگوں نے ہر دور میں آپ ے حلقے کی عوام کی خدمت کو ہی مقدم جانا ہے اس منشور اور جزبہ کو لیکر میں میدان سیاست ہوں عاطف منصف خان شہید نے جو وعدے کیے تھے اللہ کے فضل و کرم سے پورے کررہے ہیں تحصیل چیئرمین حویلیاں عزیر شیر خان کا پبلک ڈے کے موقع پر گفتگو تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل چیئرمین حویلیاں عزیر شیر خان نےحجرہ بستی شیر خان میں پبلک ڈے کے موقع پرتحصیل کی عوام کا استقبال کیا حلقے کی عوام کے مسائل حل کیے جس میں گلیوں کی پختگی اور بجلی کے مسائل پر خاص توجہ دی گئی اس موقع پر ان کے ساتھ سردار ماجد گل خطاب فلک ناز خان انجینئر وسیم خان ولید عباسی اور دیگر موجود تھے اس موقع پر درجنوں افراد کے مسائل کو سنا گیا اور موقع پر متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئی