
حویلیاں( قادر بخش سے )امت مسلمہ نبی اکرمﷺ کی سنتوں پر عمل کرکے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتی ہے عالمی مبلغ تبلیغی جماعت اور پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر سعید انور نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اگر نبی اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے طریقوں اور پاک سنتوں پر عمل پیرا ہو جائے تو دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی یقینی ہے اُنہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ نے بھی نبی اکرم ﷺ کے مبارک طریقوں کو اپنا کر نہ صرف اپنی زندگیوں کو سنوارا بلکہ پوری دنیا کو فتح کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد ساہنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی، حویلیاں کیمپس میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں سینکڑوں نوجوان طلباء، اساتذہ، اور یونیورسٹی اسٹاف نے شرکت کی۔ سعید انور نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ دنیاوی ترقی کے ساتھ ساتھ دینی شعور اور نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ سے رہنمائی حاصل کریں تاکہ وہ کامیاب زندگی گزار سکیں۔تقریب کے موقع پر ایبٹ آباد ساہنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی، حویلیاں کے ایڈیشنل رجسٹرار افتخار حسین، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اجمل خان، اور دیگر فیکلٹی ممبران نے سعید انور کا پُرتپاک استقبال کیا