
حویلیاں( قادر بخش سے )اقراء کے قاتل کو سرعام پھانسی جائے دیگر ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے زیارت معصوم کی احتجاجی ریلی کے شرکاء کا مطالبہ زیارت معصوم بازار میں اقراء کو انصاف دلوانے کیلئے احتجاجی ریلی کا انعقاد، زیارت معصوم، اور تاجوال کی سیاسی، سماجی، مذہبی قیادت، تاجر برادری ، صحافیوں، سمیت تمام مکتبہ فکر کی شرکت، متاثرہ خاندان کیساتھ اظہار یکجہتی معصوم بچی کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے ، قتل میں ملوث ملزم کے خاندان کے دیگر افراد کو بھی فوری گرفتار کیا جائے،احتجاجی ریلی میں مقررین کا پولیس، انتظامیہ ، عدلیہ سے مطالبہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی اور ظالموں کو پھانسی پر لٹکانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہم اقراء کے والدین کیساتھ کھڑے ہیں، تحریک کو ملک بھر میں پھیلائینگے، مقررین زیارت معصوم، تاجوال کی سیاسی، مذہبی،بلدیاتی نمائدگان، تاجر برادری، اور صحافیوں کا قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ ۔۔جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 13سالہ معصوم اقراء کے قتل میں مرکزی ملزم کو سرعام پھانسی دی جائے جبکہ قتل اور تشدد میں ملوث ملزم کے خاندان کے دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے ضلع ایبٹ آباد اور تاجوال زیارت معصوم کے عوام کی تحریک روز پکڑ گئی، تاجوال، زیارت معصوم ، گلیات ، ایبٹ آباد ہزارہ بھر سمیت پورے ملک سے سیاسی سماجی ، مذہبی جماعتوں ،نے معصوم اقراء کے قاتلوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کر دیا ہے، اس سلسلہ میں بعد نماز جمعہ زیارت معصوم مین بازار میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں علماء اکرام، بلدیاتی نمائندے، تاجر برادری اور تمام جماعتوں کے مقامی قائدین نے شرکت کر کے سفاک قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا گیا اگر قاتلوں کو بچانے کی کوشش کی گئی تو احتجاج کا دائرہ پشاور اور اسلام آباد تک بڑھائیں گے، احتجاجی ریلی میں گلیات کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ممبر سردار زین محمد، خطیب جامع مسجد زیارت معصوم مولانا محمد امجد عباسی، نائب خطیب جامع مسجد زیارت معصوم قاری شمریز جدون، چیئرمین و تحصیل ممبر سردار شبیر، وائس چیئرمین سردار محمد ظفیر، جنرل کونسلر سردار حقنواز سفیر، جنرل کونسلر سیر غربی تھری سردار نواز اختر، چیئرمین سردار عبدالشکور، رہنما تاجر برادری سردار محمد طفیل ، سابقہ چیئرمین پی ٹی سی سردار حاجی مقبول، زیارت معصوم کی سیاسی شخصیت محمد امراز عباسی، سمیت تاجوال اور زیارت معصوم بھر سے معززین، نوجوان سیاسی سماجی ورکروں نے بھر پور شرکت کی، اس موقع پر مقررین نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ پولیس، عدلیہ اور ملکی اداروں سے مطالبہ کیا ہے ،اقراء قتل کیس کے مرکزی ملزم کو سرعام پھانسی دیکر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی درندہ کسی مظلوم بچی کیساتھ زیادتی نہ کر سکے، اور اقراء کے قتل میں مرکزی ملزم کیساتھ اس کے خاندان کے دیگر لوگ بھی شریک ہیں جو تشدد کرتے رہے اور انہوں نے اس بھیڑئیے کو روکا نہیں سب کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، احتجاجی ریلی میں عوام نے وکلا برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی وکیل اس درندے قاتل کے کیس کی پیروی نہ کرے، مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم اقراء کے والدین کیساتھ کھڑے ہیں ان کے دکھ میں شریک ہیں اقراء ہم سب کی بچی ہے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی اور ظالموں کو پھانسی پر لٹکانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء نے آج کے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کر کے قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کی تحریک کو مزید تیز کرنے کا عزم بھی کیا۔