
حویلیاں( قادر بخش سے ) اقراء قتل کیس کے ملزمان کو کیفرکردار پہچانا انتہائی ضروری ہے ایسے واقعات کی روک تھام نہ کی گی تو علاقہ میں جنگل کا قانون راج کرے گا مرتضی جاوید عباسی اقرا قتل کیس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہو گی سابقہ وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی اور ان کے ساتھ وکلاء کی دس رکنی ٹیم اور اہلیان گلیات نے اقرا قتل کیس میں ڈی پی او ایبٹ آباد سے خصوصی ملاقات کی ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی ملاقات سابقہ وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی نے ڈی پی او کو اقرا قتل کیس پر ڈی پی او کو سخت تنبیہ کی مرتضی جاوید عباسی کا کہنے تھا کہ اقرا قتل کیس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہو گی آخر میں ڈی پی او ایبٹ آباد اور
ایس۔پی انوسٹیگیشن نے وفد کو مکمل تفصیلات دیں جس پر شرکاء نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی میڈم آمنہ سردار اور امبر سردار ایڈوکیٹ نے شرکت کی مرتضی جاوید عباسی نے کہا یہ بہت درد ناک سانحہ ہے اور اس کے ملزمان کوکیفرکردار پہچانا ضروری ہے