
حویلیاں( قادر بخش سے) اشرف خان ترین آف پانڈک قاہد تحریک صوبہ ہزارہ سردار بابا حیدرزمان مرحوم کے درینہ دوستوں میں تھے ان خیالات کا اظہار تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنماء چیئرمین سردار اسد جاوید نے گزشتہ روز مرحوم اشرف خان ترین کے صاحبزادے ڈاکٹر عمران اشرف ترین سے انکی رہائش گاہ ہری پور پانڈک میں اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا انکے ہمراہ سردار ساجد،سردار ماسٹر محمد یوسف، سردار ذاکر الرحمن اور دیگر تحریک صوبہ ہزارہ کے ورکرز تھے سردار اسد جاوید نے مرحوم اشرف خان ترین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا مرحوم نے ساری زندگی انسانیت کی فلاح کے کاموں میں گزاری مرحوم اشرف خان نے ہمیشہ قاہد تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان بابا حیدرزمان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کیا اشرف خان ترین مرحوم ہریپور ترین فیملی کے ایک مضبوط افراد میں شامل تھے انھوں نے اپنی زندگی میں بلاتفریق عوامی و فلاحی کاموں میں مصروف عمل رہے ہیں مرحوم کی وفات کے بعد ہریپور ایک مدبر اور اور بڑی عوامی شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں