
حویلیاں( قادر بخش سے)وفاقی وزیر امیر مقام کی کینیڈا میں مقیم تحصیل حویلیاں کی سیاسی و سماجی شخصیت چیئرمین ویلج کونسل مجہوہاں 2 چوہدری منیر کے فرزند چوہدری فہد منیر کی رہائش گاہ آمد دوستانہ ملاقات، ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیالکینیڈا: وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء انجینئر امیر مقام نے حالیہ دورہ کینیڈا کے دوران تحصیل حویلیاں کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت چیئرمین ویلج کونسل مجہواں 2 چوہدری منیر کے فرزند چوہدری فہد منیر کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی۔امیر مقام کی آمد پر چوہدری فہد منیر اور ان کے دوست احباب نے پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران مختلف قومی، سیاسی و سماجی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر کمیونٹی کے متعدد افراد بھی موجود تھے جنہوں نے وفاقی وزیر سے اپنے مسائل و تجاویز پیش کیے۔امیر مقام نے چوہدری فہد منیر کی جانب سے کی جانے والی میزبانی کو سراہا اور ان کی قومی و سیاسی شعور کی حامل گفتگو کی تعریف کی۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کے سفیر ہیں اور ملکی ترقی میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے