
حویلیاں( قادر بخش سے)مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سابق ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ کی والدہ کا قل گزشتہ روز حویلیاں سلطان پور میں ادا کردیا گیا معروف سیاسی و سماجی شخصیات علماء کرام مختلف محکموں کے اعلی افسران وکلا برادری صحافی برادری اور سول سوسائٹی کی ایک بڑی کی تعداد میں ان کی رہائش گاہ امد ان سے تعزیت کی اور ان کی والدہ کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی شرکاء تقریب میں سابق وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی، مفتی ڈاکٹرقاسم الہاشمی، تحصیل چیئرمین عذیرشیرخان خان، تحصیل چیئرمین ہریپور سمیع اللہ خان، سابق ممبر صوبائی اسمبلی نثار صفدرخان، ملک حبیب الرحمن، نعیم لودھی، بابوجاوید اقبال، سابق ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مشتاق، حاجی احمد نواز خان ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری، خالد پرویز اعوان، ملک قمر حسن، ملک طلحہ، ملک بلال،نصیر احمد عباسی، ارشد اعوان، ایس پی عارف جاوید اور دیگر عمائدین علاقہ نے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا فرمائی