
حویلیاں( قادر بخش سے)محکمہ پبلک ہیلتھ کی نا اہلی تحصیل حویلیاں گاؤں ملکاں کے عوام کا پبلک ہیلتھ ایبٹ آباد افس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کئی دنوں سے پانی کی فراہمی نہ ہونے سے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گے چیئرمین ابرار خان تحصیل حویلیاں کے گاؤں ملکاں رجوعیہ; اور مختلف علاقہ جات کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی محکمہ پبلک ہیلتھ نے مذاق بنا کر رکھ چھوڑا ہے تحصیل حویلیاں کے عوام الناس سے کونسا انتقام لے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیرمین ابرار خان نے ملکاں گاؤں دیگر علاقوں پانی کی عدم فراہمی پر اختجاج اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا محکمہ پبلک ہیلتھ اپنا قبلہ درست کرے انھوں نے کہا حویلیاں ملکاں گاؤں رجوعیہ میں کئی دنوں سے پانی کی بندش جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ابرار خان جدون چیئرمین ملکاں ، اویس خان جدون یوتھ کونسلر ، افضال خان، نزاکت خان، خالد خان ، ماسٹر دولتانہ ، قیصر خان، ذاکر خان اور دیگر افراد ملکاں گاؤں نے کہا اکثریت کے ساتھ علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران پیدا ہو رہا ہے محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران اور ضلعی انتظامیہ سے فل فور نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں