
حویلیاں( قادر بخش سے)حویلیاں کی ٹیم نے 31/39کے سکور سے جیت لیا
آل پاکستان کیرم ڈبل ٹورنامنٹ حویلیاں پہلا سیمی فائنل میچ ایبٹ آباد کی ٹیم ظفر و بلال کا حویلیاں کی ٹیم سید احسن شاہ و عدیل احمد کے مابین ملک کیرم کلب شوکت پلازہ حویلیاں میں کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی ملک خرم شہزاد اعوان صدر صرافہ ایسوسی ایشن و ملک فرخ جاوید اعوان یوتھ راہنما مسلم لیگ ن حویلیاں تھے صدر کیرم ایسوسی ایشن حویلیاں میاں عبد الشکور نے مہمان خصوصی اور انکے ہمراہ آئے ہوئے معززین علاقہ کا استقبال کیا میچ بہت سنسنی خیز رہا جو بلآخر حویلیاں کی ٹیم نے 31/39کے سکور سے جیت لیا میچ کے آخر میں مہمان خصوصی ملک خرم شہزاد اعوان نے دونوں ٹیموں کے کھیل کو سراہا اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کو کھیل کھلاڑی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرنے پ خراج تحسین پیش کیا میچ میں ریفری کے فرائض سہیل نواز اور توصیف احمد نے انجام دیے ٹورنامنٹ آونر مل یاسر اعوان نے مہمان خصوصی و شائقین کیرم کا شکریہ ادا کیا