
حویلیاں(قادر بخش سے )نواں شہر سے چوری شدہ کیری گاڑی تھانہ حویلیاں کی حدود بائی پاس پر چھوڑ دی گئی، دو خواتین زخمی
نواں شہر سے چوری کی گئی کیری ڈبہ گاڑی کو نامعلوم ملزم حویلیاں بائی پاس کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگیا۔گاڑی میں سوار دو خواتین، جنہیں ملزم نے سواری کے طور پر بٹھایا تھا، شدید زخمی حالت میں پائی گئیں۔عینی شاہدین کے مطابق چوری شدہ کیری کو تیز رفتاری سے حویلیاں بائی پاس میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔حویلیاں بائی پاس پر پہنچتے ہی ڈرائیور گاڑی اچانک روک کر موقع سے فرار ہوگیا۔مقامی افراد نے گاڑی کے اندر موجود دو زخمی خواتین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق گاڑی نوشہرہ سے چوری کی گئی تھی اور اس کا پیچھا کیا جا رہا تھا۔
عوامی حلقوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔