
حویلیاں(قادر بخش سے ) مرکزی سیرت کمیٹی حویلیاں سٹی کی باڈی کا باضابطہ اعلان کردیا گیا صدر نعیم خان جدون جنرل سیکرٹری سردار مظہر نائب صدر شیخ ارسلان معاویہ سینئر نائب صدر مولانا نعمان نائب صدر دوئم ، ملک فیضان علی کو سیکٹری اِطلاعات منتخب کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حویلیاں مرکزی جامع مسجد حویلیاں میں مرکزی سیرت کمیٹی تحصیل حویلیاں کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مفتی ڈاکٹر قاسم الہاشمی، مفتی حفیظ الرحمن، مولانا منظور احمد مولانا عثمان حویلیاں کی تاجر برادری حاجی محمد حنیف عباسی، خانویزخان جدون مولانا قاری غلام ربانی مولانا قاری حاکم دین چئرمین سردار فیصل رفیق حویلیاں شہر کے کثیر تعداد میں نوجوانوں قراء حضرات تاجر نمائندوں اور عمائدین شہر نے شرکت کی اور مرکزی سیرت کمیٹی تحصیل حویلیاں کے زمہ داران کی مشاورت سے حویلیاں سٹی کی تنظیم سازی مکمل کی گئی جس میں خطیب مرکزی جامع مسجد حویلیاں مفتی ڈاکٹر قاسم الہاشمی حویلیاں سٹی کی سیرت کمیٹی کی سرپرستی کریں گے جبکہ اتفاق رائے سے نعیم خان جدون کو سیرت کمیٹی حویلیاں سٹی کا صدر سردار مظہر کو جنرل سیکرٹری نائب صدر شیخ ارسلان معاویہ سینئر نائب صدر مولانا نعمان نائب صدر ملک فیضان علی کو سیکٹری اِطلاعات منتخب کیا گیا علماء کرام نے کہا اگلے کچھ دنوں میں انشاءاللہ ویلج کونسل کی سطح پر بھی مرکزی سیرت کمیٹی تحصیل حویلیاں کی معاون کمیٹیاں اور باڈیز کا اعلان کرنے جا رہے ہیں نومنتخب سیرت کمیٹی حویلیاں سٹی کے عہدیداران نے کہا انشاءاللہ علماء کرام کی زیرے نگرانی ہم کام کریں گے جہاں پر بھی ہمیں ڈیوٹی علماء دیں گے احسن انداز میں ادا کرنے کی کوشش کریں گے نعیم خان جدون صدر سیرت کمیٹی حویلیاں سٹی نے کہا مجھ پر ذمہ داری ڈالی گئی ہے اس پر میں علماء کرام کا مشکور ہوں اور علماء کی مشاورت سے سیرت کمیٹی حویلیاں سٹی کو اگے لیکر بڑھیں گے