
حویلیاں(قادر بخش سے ) قاہد اعظم نے پاکستان بنایا ہے اور میاں نواز شریف نے پاکستان بچایا ہے آج پاکستان کو قاہد اعظم کے جانشین مسلم لیگ ن ان کے فرمان کے مطابق اگے لیکر برھ رہے ہیں جس کی قیادت قاہد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کر رہے ہیں سابق وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناحؒ اور معمارِ پاکستان صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے زیرِاہتمام پروقار تقریب میں سابق وفاقی وزیر و صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن)مرتضیٰ جاوید عباسی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اس پرمسرت موقع پر کیک بھی کاٹا۔اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار فرید، صوبائی نائب صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواہ چوہدری ماجد مختار، تحصیل چیرمین لورہ افتخار احمد عباسی، چیرمین حاجی عقیل عباسی،مشیر چیرمین تحصیل لورہ محمد عمیر کیانی، یوتھ کوارڈینیٹر پرائم منسٹر (کوہستان) عبداللہ عباسی، رہنما مسلم لیگ(ن) نارتھ وزیرستان ملک لیاقت وزیر،جنرل سیکریٹری تحصیل ایبٹ آباد ضیافت عارف ستی، چیرمین مارکیٹ ضلع راولپنڈی شہزاد خواجہ، رہنما مسلم لیگ (ن) بٹگرام سردار معین خان،رہنما مسلم لیگ (ن) سردار فیاض، چیرمین سیف اللہ عباسی، رہنما مسلم لیگ (ن) واصف عباسی، راجہ ذاہد شوکت، عادل عباسی، چیرمین خضرات (تحصیل لورہ اور سرکل بکوٹ)، یوتھ ونگ کی ٹیم (تحصیل لورہ،سرکل بکوٹ، گلیات، حویلیاں)، سوشل میڈیا ٹیم، اور دیگر عہدیداران، کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کی عظیم خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور میاں محمد نواز شریف کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا
