
حویلیاں(قادر بخش سے ) عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں حویلیاں پریس کلب کا اہم کردار رہا ہے،حویلیاں پریس کلب کی ٹیم نے ہمیشہ عوامی فلاح کو ترجیح دی ہے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن شہلا شاہ نے حویلیاں پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں صدر حمادخان جنرل سیکرٹری خاکسار نثار احمد سرپرست اعلی عبدالحمید تنولی، اسفندیار خان، حاجی قادر بخش خرم خان، نزر خان چوہدری عمر اور دیگر کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میڈیا عوام کی خواہشات اور مفادات کا آئینہ دار ہوتا ہے سردار سید اکثر نے کہا کہ حویلیاں پریس کلب کی ٹیم نے ہمیشہ عوامی مسائل کو زمہ داری کے ساتھ اجاگر کیا اور علاقے میں باہمی رواداری کو ترجیح دی ہے یہ پریس کلب صحافتی امور کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں پورے صوبے بلکہ پورے پاکستان میں آپ ی ایک الگ پہچان رکھتا ہے میں اپنے صحافی بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ وہ اس عظیم کام کو بڑے احسن انداز میں چلا رہے ہیں