
حویلیاں(قادر بخش سے )سچائی کی جیت حویلیاں معزز عدالت نے ممبر حویلیاں پریس کلب اسفند یار اور سابق اسسٹنٹ کمشنر لبنی اقبال کے خلاف ڈاکٹر کی جانب سے دائر کردہ کیس خارج کر دیا اس مقدمے کی پیروی نوجوان وکلاء پینل عقیل خان ایڈوکیٹ ربنواز خان ایڈوکیٹ عبدالرحیم خان ایڈوکیٹ جہانگیر خان ایڈوکیٹ،گل ظہیر خان ایڈوکیٹ چوہدری عتیق احمد ایڈووکیٹ نے کی انصاف کی فتح سچ بولنے اور عوامی خدمت کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا معزز عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔واقعہ کچھ یوں ہے کہ ممبر حویلیاں پریس کلب اسفند یار اور سابق اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال نے ایک غریب شہری کی درد بھری شکایت پر فوراً ایک نجی کلینک کا معائنہ کیا۔ عوامی مفاد میں کی گئی اس کارروائی کے بعد متعلقہ نجی ہاسپٹل کی ڈاکٹر نے دونوں کے خلاف عدالت میں کیس داہر کیا گزشتہ روز دونوں جانب کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد معزز عدالت نےڈاکٹر کی جانب سے دائر مقدمہ خارج کر دیا۔ وکلاء کا زبردست کرداراس مقدمے میں ممبر حویلیاں پریس کلب صحافی اسفند یار اور لبنی اقبال کی جانب سے وکلاء پینل نے پیش ہو کر اپنی زبردست قانونی مہارت کا مظاہرہ کیا