
حویلیاں(قادر بخش سے )حویلیاں پریس کلب ڈسٹرکٹ پریس کلب ایبٹ آباد کا حصہ ہے،موجودہ دور میں زمہ دار صحافتی فورم عوام کا ترجمان ہے،حویلیاں پریس کلب نے کم وقت میں صحافتی مقام حاصل کیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ایگزیکٹیو ممبر عامر شہزاد خان نے حویلیاں پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا کی آزادی کی جنگ آج بھی جاری ہے جس کے لئے پاکستان بھر کی صحافتی تنظیمیں قربانی دے رہی ہیں عامر شہزاد جدون نے کہا کہ آذاد میڈیا کو ہر دور میں مختلف ہتھکنڈوں سے قابو کرنے کی سازش کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ حویلیاں پریس کلب کی ٹیم نے صحافت کے ساتھ سماجی اور فلاحی کاموں میں اپنا منفرد مقام حاصل کیا ہے جس پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس خراج تحسین پیش کرتی ہے عامر شہزاد خان نے کہا کہ حویلیاں پریس کلب ڈسٹرکٹ پریس کلب ایبٹ آباد کا بازو ہے جن کے مسائل اور وسائل مشترکہ ہیں انہوں نے نومنتخب عہدیداروں کو فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور ایبٹ آباد پریس کلب کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔